Faraz Faizi

Add To collaction

31-Dec-2021-تحریری مقابلہ- رکھے ہیں ہم نے اب بھی تیرے خط سنبھال کے


★★★♥★★★

کنّیا کماری کے ہیں نہ ہم نینی تال کے
 گرویدہ ہم تو ہے تیرے حسن وجمال کے

 جانے بہار ایک دفع آو ہمارے گھر
 رکھ دیں گے تیرے واسطے ہم دل نکال کے

 روز ازل سے دیدۂِ حسرت لئے ہوئے
 ہم آگئے نہ آئے مگر دن میں وصال کے

 کچھ کھٹی میٹھی یادیں رہے تازہ اس لیے
 رکھے ہیں ہم نے اب بھی ترے خط سنبھال کے

 دیکھ اپنے گریباں میں کبھی جھانک لیا کر
 آخر ملے گا کیا میری پگڑی اچھال کے

 ستھری غذا کھلائیے اولاد کو صدا
 نسلوں کو نیک رکھتے ہیں لقمے حلال کے

 مل کر دلوں میں پیار کے شمعے جلائے
 لمحے قریب آگئے ہیں پھر سے نئے سال کے

 یہ مصرع بھی ارباب محبت کے حوالے
 ٹھنڈی بہت ہے کھائی ہے انڈے ابال کے

 کہتے ہیں ایسے ویسے ہو یہ بات تو سچ ہے
 بندے ہو فیضی جیسے بھی تم ہو کمال کے

★★★♥★★★
 کاوشِ فکر: فرازفیضی کشن گنج بہار 
Mobile No: 9326 187 516

   9
1 Comments

Manzar Ansari

03-Feb-2022 05:36 PM

Good

Reply